Home / From the Press / ہنر مند نوجوان معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ایرس کورڈیلیا

ہنر مند نوجوان معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ایرس کورڈیلیا

اسلام آباد ( نامہ نگار )قومی پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیتی کمیشن NAVTTC اور GIZ کے زیر اہتمام TVETسیکٹر سپورٹ پروگرام نے ہنر روزگار میلہ 2021 کا انعقاد۔ ٹیو ٹاسیکٹر سپورٹ پروگرام کی سربراہ ایرس کورڈیلیا روٹزول  نے  ہنر روزگار میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘ ہنر مند نوجوان کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام نوجوانوں کو معیاری ہنر اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے NAVTTC، PVTC اور پنجاب TEVTA کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (PVTC) میجر(ریٹائرڈ) شاہنواز بدر نے کہا کہ TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام کے نتائج اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (PVTC) کی کاوشوں خصوصا صنعتوں کو اس شعبے میں شمولیت دیکھ کر ہمیں خوشی ہوئی ہے۔ ہم اپنے فارغ التحصیل افراد کے لیے تربیت کے معیار اور روزگار کے مواقع کو بڑھانے کیلئے PVTC اور نجی شعبے کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون کی امید اور توقع رکھتے ہیں۔ تقریب میں پنجاب کے صوبائی وزیر برائے زکو و عشر  شوکت علی لالیکا، TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام کی سربراہ ایرس کورڈیلیا روٹزول، NAVTTC پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمان نے شرکت کی۔ NAVTTC کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمان نے کہا کہ، ”ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں بہترین پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت جو بین الاقوامی معیارات کے عین مطابق ہو کا نظام موجود ہو۔

The story originally appeared in Nawai Waqt

https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/islamabad/2021-11-11/page-6

About TVET Reform

Check Also

TVET Sector Support Programme and World Wide Fund for Nature-Pakistan sign an Accord to Reintegrate Returnees

August 11, 2022 TVET Sector Support Programme (TVET SSP) organized an event to sign a ...