Home / From the Press / ٹی وی ای ٹی کی بدولت ملازمت کے مواقع حاصل ہو سکتے ہیں، ممتاز علی شاہ

ٹی وی ای ٹی کی بدولت ملازمت کے مواقع حاصل ہو سکتے ہیں، ممتاز علی شاہ

اسلام آباد(نامہ نگار)ٹیکنکل ووکیشنل اور انٹرپرائز ٹریننگ سیکٹر پروگرام نے ڈونر کے مالی معاونت سے سندھ اور بلوچستان میں ٹی وی ای ٹی اصلاحات کی نمائش کا انعقاد کیا،مہمان خصوصی ممتاز علی شاہ نے کہا کہ ایک دہائی قبل ہم ابتدائی مرحلے میں تھے جہاں ہم نے صرف ٹیکنکل ووکیشنل اور انٹرپرائز ٹریننگ کے شعبے میں اصلاحات کا سوچا تھا لیکن ایک دہائی کے بعد یورپی یونین، وفاقی جمہوریہ جرمنی اور رائل نارویجن ایمبیسی کے تعاون سے، پاکستان پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سالانہ بنیاد پہ بڑی تعداد میں فارغ التحصیل نوجوان اب ٹی وی ای ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام کی بدولت اپنی مہارتوں کو بڑھانے کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ ملازمت کے مواقع اور انٹرپرینیورشپ کے اختیارات حاصل ہو سکتے ہیں۔

 

The story originally appeared in Nawai Waqt

https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/islamabad/2021-12-15/page-3/detail-10

About TVET Reform

Check Also

TVET Sector Support Programme and World Wide Fund for Nature-Pakistan sign an Accord to Reintegrate Returnees

August 11, 2022 TVET Sector Support Programme (TVET SSP) organized an event to sign a ...