ہنر روزگار میلہ 2021معاشرے خصوصاً فیصل آباد کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی میں انتہائی معاون ثابت ہوگا
فیصل آباد 10 نومبر 2021:
ہنر روزگار میلہ 2021 سینکڑوں پیشہ ورانہ، تکنیکی تجارت میں تربیت یافتہ اور نوکری
کے متلاشی افراد کو معروف کاروباری اداروں کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیشنلز سے رابطہ کروانیکا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ TVET SSP جیسے پروگرام معاشرے خصوصاً نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی میں انتہائی اہم کردار کے حامل ہیں۔ قومی پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیتی کمیشن NAVTTC اور GIZ کے زیر اہتمام TVETسیکٹر سپورٹ پروگرام نے آج فیصل آباد میں ہنر روزگار میلہ 2021 کا انعقاد کیا۔ اس سرگرمی کا مقصد اہم معاشی شعبوں میں نوجوانوں اور TVETگریجویٹس کو نوکری کی تلاش کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ اس میلے کے ذریعے،TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام، جسے یورپی یونین، ناروے اور جرمنی کی حکومتوں کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (PVTC) نے فیصل آباد، کے تربیتی اداروں کی مہارت کو کامیابی کے ساتھ پیش کیا، جو صنعت کی ترجیحی اقتصادی شعبوں میں قابلیت پر مبنی تربیت پر عمل پیرا ہیں۔ TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام کی سربراہ ایرس کورڈیلیا روٹزول نیہنر روزگار میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘ ہنر مند نوجوان کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام نوجوانوں کو معیاری ہنر اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے NAVTTC، PVTC اور پنجاب TEVTA کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (PVTC) میجر (ریٹائرڈ) شاہنواز بدر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام کے نتائج اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (PVTC) کی کاوشوں خصوصاً صنعتوں کو اس شعبے میں شمولیت دیکھ کر ہمیں خوشی ہوئی ہے۔ ہم اپنے فارغ التحصیل افراد کے لیے تربیت کے معیار اور روزگار کے مواقع کو بڑھانے کے لیے PVTC اور نجی شعبے کے درمیان زیادہ سے زیادہ تعاون کی امید اور توقع رکھتے ہیں۔ ان اداروں کو TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام نے معاونت فراہم کی۔ تقریب میں پنجاب کے صوبائی وزیر برائے زکوٰۃ و عشر جناب شوکت علی لالیکا، TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام کی سربراہ ایرس کورڈیلیا روٹزول، NAVTTC پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل جناب مجیب الرحمان اور چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل (PVTC) میجر(ریٹائرڈ) شاہنواز بدر نے شرکت کی۔ TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام 8 مختلف اداروں کے 400 سے زیادہ فارغ التحصیل افراد نے 471 ملازمتوں کے لیے 20 قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ریکروٹمنٹ کیوسک کا دورہ کیا اور مختلف معروف اقتصادی شعبوں کے 40 سے زائد ریکروٹرز نے موقع پر ان کا انٹرویو کیا۔ NAVTTC کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمان نے کہا کہ، ”ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں بہترین پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیت جو بین الاقوامی معیارات کے عین مطابق ہو،کا نظام موجود ہو۔ آج ان تمام گریجویٹس کو صنعت کی مانگ کے مطابق روزگار کی تلاش کا انتخاب کرتے ہوئے دیکھنا ہمارے مقصد کی تکمیل ہے۔” یہ ہنر روزگار میلہ 2021، پرائیویٹ انڈسٹری کی 471 سے زائد آسامیوں پر بھرتی کے لیے منعقد کیا گیا، سی بی ٹی ٹرینیز اور گریجویٹس نے اپنی مہارتیں دکھانے کے ساتھ ساتھ موقع پر انٹرویو بھی دیے۔ مزید برآں، ’معاشی استحکام کے لیے روزگار اور کووڈ کے بعد کے منظرنامے میں TVET میں نجی شعبے کا کردار‘ کے موضوع پر پینل ڈسکشن کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تمام پینلسٹس نے تربیت اور انسانی وسائل کی نشو ونما کے پہلوؤں پر اپنی ماہرانہ رائے پیش کی۔ پینل ڈسکشن کا اختتام مہمان خصوصی کے اختتامی کلمات پر ہوا۔ ہنر روزگار میلہ 2021 TVET شعبہ تعلیم اور صنعت کے سرکردہ نمائندوں جن میں فیصل آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (بزنس انکیوبیشن اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ سنٹر) محترمہ قرۃ العین، میاں محمد کاشف اشفاق، سی ای او چن ون اسٹورز (چناب گروپ)، جناب عاطف منیر، صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری-ایف سی سی آئی، انجینئر رضوان اشرف، مصدقہ ماہر صنعت اکیڈمیا لنکیج، کیمبرج یونیورسٹی، سابق چیئرمین APTPMA، مزمل سلطان صدر ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ (DBOM) PVTC، فیصل آباد اور ریحان نسیم بھرارا، چیئرمین فیصل آباد گارمنٹ سٹی کمپنی (FGCC) کے اظہارِ خیال کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ مزید معلومات کے لیے رابطہ نزاکت حسین 0331-1200122
The story originally appeared in Daily Ausaf