Home / Uncategorized / ڈی ٹی ای ایس ڈی،ٹی وی ای ٹی کی جانب سے ڈونرز کانفرنس

ڈی ٹی ای ایس ڈی،ٹی وی ای ٹی کی جانب سے ڈونرز کانفرنس

سکردو ( نامہ نگا ) ڈائریکٹریٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ (ڈی ٹی ای ایس ڈی)، گلگت بلتستان(جی بی)نے TVET(ٹی وی ای ٹی)سیکٹر سپورٹ پروگرام (ٹی وی ای ٹی ایس ایس پی)کے تعاون کے ساتھ خطے میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل تعلیم اور تربیت (TVET)کے فروغ کیلئے ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس کے انعقاد سے جی بی کی حکومت نے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے تاکہ ٹی وی ای ٹی ایس ایس پی کی کاوشوں کے فروغ کیلئے جو 2011سے اس خطے میں جاری ہیں،ایک روڈ میپ پیش کیا جائے۔اس کانفرنس نے جی بی کی معاشی صلاحیت کو دیکھنے کا بھی ایک موقع فراہم کیا کہ وہ 5 سالہ ٹی وی ای ٹی پالیسی امپلیمنٹیشن پلان اور جی بی ٹی وی ای ٹی سٹریٹجی2030 کے نفاذ کے لیے خاطر خواہ سرمایہ کاری کو راغب کر سکے۔ کانفرنس میں معزز سپیکر گلگت اسمبلی سید امجد علی زیدی، وزیر تعلیم جی بی راجہ اعظم خان، سیکرٹری تعلیم جی بی اقبال حسین خان، پاکستان میں یورپین یونین کے وفد کے تعاون کے سربراہ مسٹر اوویڈیو مائک، TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام کی سربراہ محترمہ آئرس کورڈیلاروٹزول، ڈائریکٹر TESD   فیض اللہ لون اور ڈونرز تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید امجد علی زیدی نے شرکا کا گہری دلچسپی لینے پر شکریہ ادا کیا۔ پاکستان میں یورپین یونین کے وفد کے تعاون کے سربراہ مسٹر اوویڈیو مائک نے کہا کہ، ”اس خطے میں مختلف ترقیاتی شراکت داروں کی مشترکہ کوششیں اس کام کو مزید فروغ دے سکتی ہیں

The story originally appeared in Nawaiwaqt

https://www.nawaiwaqt.com.pk/26-Oct-2021/1438681

About TVET Reform

Check Also

TVET Year Ender, 2020

Total Views: