Home / From the Press / ڈائریکٹریٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان، (ٹی وی ای ٹی) سیکٹر سپورٹ پروگرام کی جانب سے ڈونرز کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔

ڈائریکٹریٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان، (ٹی وی ای ٹی) سیکٹر سپورٹ پروگرام کی جانب سے ڈونرز کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔

اس کامقصد خطے میں ٹیکنیکل اور ووکیشنل تعلیم اور تربیت کے فروغ کیلئے ڈونرزحاصل کرناتھا۔کانفرنس میں سپیکر قانون ساز اسمبلی سید امجد زیدی ،وزیر تعلیم راجہ اعظم خان، سیکرٹری تعلیم اقبال حسین خان، پاکستان میں یورپین یونین کے وفد کے تعاون کے سربراہ مسٹر اوویڈیو مائک، ٹی وی سی ٹی سیکٹر سپورٹ پروگرام کی سربراہ  آئرس کورڈیلاروٹزول، ڈائریکٹر ٹینسی ایس ڈی فیض اللہ لون اور ڈونرز تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپیکر سید امجد زیدی ،وزیر تعلیم راجہ اعظم خان ودیگرنے اس پورے عمل کو آسان بنانے کے لیے TVET SSP کی کاوشوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ”سی پیک خطے کانقشہ ہی بدل دے گا۔راہدری کے منظر نامے میں ڈیمز اور سڑکوں کے نیٹ ورک کی تعمیر، غیر دریافت شدہ معدنی وسائل، سیاحت،ٹریڈاینڈ کامرس، رینیو ایبل انرجی اور ابھرتے ہوئے آئی ٹی سیکٹر نے جی بی میں ہنر مند لیبر فورس کی ضرورت کو اجاگرکیا ہے۔

اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ایک مکمل TVET سسٹم جیسی معاونت کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ جی بی میں مطلوبہ تربیت یافتہ افرادی قوت کو پیدا کرے اوراسے ڈھال سکے تاکہ آنے والی آسامیوں کو پاکستانی ورک فورس کے ذریعے پْر کیا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ کہ ڈی ٹی ای ایس ڈی، ٹی وی ای ٹی ایس ایس پی اور دیگر ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان تعاون سے جی بی میں خوشحالی اور معاشی ترقی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مطلوبہ افرادی قوت کو تربیت دینے میں مدد ملے گی۔

یورپین یونین کے وفد سربراہ اوویڈیو مائک نے کہا کہ،اس خطے میں مختلف ترقیاتی شراکت داروں کی مشترکہ کوششیں اس کام کو مزید فروغ دے سکتی ہیں جس کا آغاز یورپین یونین اور اس کے ترقیاتی شراکت داروں نے گزشتہ ایک دہائی میں ہماری شمولیت کے ساتھ کیا۔ اس خطے میں تعمیرات، انجینئرنگ، مہمان نوازی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اوررینیو ایبل انرجی جیسے شعبوں میں مختلف قسم کی مہارتوں کی بہت گنجائش ہے، اور ہم یہاں TVET کے شعبے میں اپنی کاوشوں کوجاری رکھنے کے خواہشمند ہیں۔

The story originally appeared in DAILY K2

https://www.dailyk2.com/Post/3915

About TVET Reform

Check Also

TVET Sector Support Programme and World Wide Fund for Nature-Pakistan sign an Accord to Reintegrate Returnees

August 11, 2022 TVET Sector Support Programme (TVET SSP) organized an event to sign a ...