Home / Uncategorized / سندھ میں ہنر روزگار میلہ کا شاندار انعقاد

سندھ میں ہنر روزگار میلہ کا شاندار انعقاد

کراچی(پ ر)قومی پیشہ ورانہ اور تکنیکی تربیتی کمیشن اور Deutsche Gesellschaft für Internationale Zusammenarbeit (GIZ) کے زیر اہتمام TVETسیکٹر سپورٹ پروگرام نے 29 ستمبر 2021 کو کراچی میں ہنر روزگار میلہ 2021 کا انعقاد کیا۔  اس سرگرمی کا مقصد اہم معاشی شعبوں میں نوجوانوں اور TVETگریجویٹس کو نوکری کی تلاش کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ اس میلے کے ذریعے،TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام، جسے یورپی یونین، ناروے اور جرمنی کی حکومتوں کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی جاتی ہے، نے سندھ میں تربیتی اداروں کی مہارت کو کامیابی کے ساتھ پیش کیا، جو صنعت کی ترجیحی اقتصادی شعبوں میں قابلیت پر مبنی تربیت پر عمل پیرا ہیں۔ ان اداروں کو TVET سیکٹر سپورٹ پروگرام نے معاونت فراہم کی۔ تقریب میں سندھ کے صوبائی وزیر برائے اطلاعات، لیبر اور انسانی وسائل سعید غنی اور وزیر اعلیٰ کے مشیر سید علی شاہ نے شرکت کی۔. 54 قومی اور ملٹی نیشنل انٹرپرائززمیں 1000 سے زائد آسامیوں پر بھرتی کے لیے 20  مختلف اداروں سے TVETسیکٹر سپورٹ پروگرام کے 2500 گریجویٹس نے اسٹالز کا دورہ کیا، جہاں 100 سے زائد ریکروٹرز نے موقع پر ان کا انٹرویو کیا۔ ہنر روزگار میلہ 2021 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات، لیبر اور انسانی وسائل جناب سعید غنی نے کہا کہ، ”ہنر روزگار میلہ 2021 ایک عظیم اقدام ہے اور سینکڑوں پیشہ ورانہ، تکنیکی تجارت میں تربیت یافتہ اور نوکری کے متلاشی افراد کو معروف کاروباری اداروں کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیشنلز سے رابطہ کروانیکا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ TVETسیکٹر سپورٹ پروگرام کا سماجی و اقتصادی ترقی خاص طور پر نوجوانوں کی تربیت میں بہت اہم کردار ہے۔

The story originally appeared in DailyPakistan

https://dailypakistan.com.pk/01-Oct-2021/1347557

About TVET Reform

Check Also

TVET Year Ender, 2020

Total Views: